یو این فیوچر سمٹ میں خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع پاکستان خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پائیدار ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ دنیا میں ہونے والے غزہ جیسے سانحات ہیں جب تک ایسے سانحات کو روکا نہیں جاتا ترقی ممکن نہیں۔انہوں نے کہاکہ فیوچر پیکٹ جو فیوچر سمٹ کا حصہ ہے اس میں سینکڑوں ملکوں کی ترقی،مالیاتی اصلاحات کا پورا پروگرام ہے لیکن یہاں ہونے والے معاہدے تب ہی اپنا رنگ دکھائیں گے جب ان پر عمل بھی ہو گا۔جو ملک ابھی ترقی یافتہ نہیں ان کےلئے قرضے کے پروگرام میں نرمی کرنا ہو گی۔مالیاتی ادارے جو اکانومی کنٹرول کر رہے ہیں کو چاہئےکے ترقی یافتہ ممالک کو راضی کریں کہ ترقی پذیر ممالک کو قرضے فراہم کریں۔انہوں نے ڈیجیٹل تقسم کو ختم کرنے اور سب کےلئے یکساں طور پر مہیا ڈیٹا کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ماڈلز کو قابو میں رکھنے بارے میں بھی بات کی۔