سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی کا نام لاہور ہائی کورٹ کے حکم سے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا گیا ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے جج شمس محمود نے چوہدری پرویس الہی کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت میں سرکاری وکیل کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی۔جسٹس شمس نے ای سی ایل اور پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے چوہدری پرویز الہیٰ کا نام نکالنے کا حکم دیا۔ان کے ساتھ ساتھ زارا الہی اور راسخ الہی کا نام بھی ای سی ایل سے نکالا گیا ہے۔سرکاری وکیل کی پیش کی گئی رپورٹ کے تحت عدالت نے یہ درخواست نمٹا دی۔درخواست گزر کا کہنا تھا کہ عدالٹی احکامات پر بھی لسٹوں سے نام کیوں نہیں نکالے گئے اس پر کارروائی کی جائے اور جو افسر اس کے ذمہ دار ہیں ان پر توہین عدالت لگا کر انہیں سزا دی جائے۔