جمعرات, نومبر 21, 2024

پاکستان کو 1ارب ڈالر کی پہلی قسط جاری

نیویارک: انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے بیل آؤٹ پیکج کے حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی پہلی قسط جاری کردی گئی ہے۔آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے توسیعی فنڈ سہولت کے تحت 7 ارب ڈالر کی منظوری دے دی۔
اعلامیے کے مطابق ایگزیکٹیو بورڈ نے پاکستان کے لیے فوری طور پر تقریباً 1 ارب ڈالر کی قسط جاری کر دی گئی ہے اور نیا قرض پروگرام 37 ماہ پر مشتمل ہے۔آئی ایم ایف نے بتایا کہ پاکستان میں معاشی شرح نمو 2.4 فیصد تک پہنچ گئی ہے جبکہ افراط زر میں بھی کمی واقع ہوئی ہے تاہم پاکستان اب بھی کئی بڑے چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے، جن میں مشکل کاروباری ماحول، کمزور حکمرانی، اور محدود ٹیکس بیس شامل ہیں۔
اعلامیے کے مطابق نئے قرض پروگرام کا مقصد میکرو اکنامک استحکام کی بحالی اور سرکاری اداروں کی اصلاحات کے ذریعے عوامی خدمات کی فراہمی میں بہتری لانا ہے، اس پروگرام میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا مقابلہ کرنے پر بھی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔
پاکستان نے 2023-24 میں اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت مسلسل پالیسی پر عمل درآمد کیا، جس کے ذریعے اقتصادی استحکام کی بحالی کے لیے اہم اقدامات کیے گئے ہیں۔مالی سال 2024 میں شرح نمو 2.4 فیصد تک پہنچنے کی وجہ زرعی شعبے میں سرگرمیاں ہیں، مہنگائی میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے جو کہ سنگل ڈیجیٹس تک آ گئی ہے۔
پاکستانی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کرسٹالینا جیورجیوا نے کہا کہ ’میں حکومت پاکستان اور پاکستان کے عوام کو مبارکباد دیتی ہوں کہ پاکستان نے اصلاحات کی ہیں، جس سے معیشت میں بہتری آئی ہے۔

Related Articles

Latest Articles