جمعرات, نومبر 21, 2024

پرامن احتجاج سیاسی جماعت کا آئینی حق، تخریب کاری ناقابل برداشت:خورشید شاہ

سکھر: پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ آئین و قانون کے حد میں رہ کر احتجاج کرنا ہر سیاسی جماعت کا قانونی حق ہے، اگر احتجاج کو تخریب کاری میں تبدیل کیا گیا تو برداشت نہیں ہوسکتا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی احتجاج کرے ہمیں کوئی اعتراض نہیں ان کا قانونی اور آئینی حق ہے، احتجاج پر اگر لوگ رہا ہوجائیں تو جیلیں تو خالی ہوجائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے خود 26ویں آئینی ترمیم کو ووٹ دیا ہے، پارلیمنٹ کوئی ایسی ترمیم پاس نہیں کرے گی جس سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو، دریائے سندھ کے پانی کی تقسیم کے معاملے پر ہمارا مؤقف واضح ہے، پیپلزپارٹی کبھی بھی پانی کے معاملے پر سمجھوتہ نہیں کرے گی، محب وطن پاکستانی کے طور پر کہتا ہوں نیا پینڈورا باکس نہ کھولا جائے۔
خورشید شاہ نے کہا کہ وی پی این غیر شرعی جو چاہے کہہ دے جب تک قانون نہیں کہتا تب تک نہیں ہوسکتا، میں موبائل ہی نہیں رکھتا وی پی این کیا استعمال کروں گا، میرا ٹویٹر اکاؤنٹ کون چلا رہا ہے معلوم نہیں، نہ ہی فکر ہے، شہید صحافی جان محمد کے قاتلوں کا گرفتار نہ ہونا افسوس کی بات ہے۔

Related Articles

Latest Articles