سندھ ہائی کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کو چیلنج کر دیا گیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کو چینلج کرنے کا اقدام اٹھایا گیا ہے۔اس حوالے سے دائر کردہ درخواست میں یہ موقف بیان کیا گیا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس سپریم کورٹ فیصلے کے خلاف ہےکیونکہ قاضی فائز عیسی نے اپنی سربراہی میں بنچ بنایا جس میں یہ بھی قرار دیا گیا تھا یہ آرڈیننس ایمرجنسی کی صورتحال میں عمل میں لایا جا سکتا ہے۔ جبکہ پارلیمنٹ کے اجلاس کے فورا بعد بھی کوئی آرڈیننس جاری نہیں ہوتا،چیف جسٹس تو خود کے فیصلے کے خلاف جا رہے ہیں۔حکومت ایسے بے ہنگم آرڈیننس لا کر ججوں کو سیاست میں گھسیٹ رہی ہے