صوبائی حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی کمیٹی میں شعبہ صحت سے 20 سینئر افراد شامل ہیں جبکہ کمیٹی منکی پوکس کی روک تھام اور تشخیص پر کام کرے گی۔
ٹیکنیکل کمیٹی منکی پوکس مریضوں کےعلاج کا طریقہ کار وضع کرے گی اور منکی پوکس کی ویکسین منگوا کر کس کو لگائی جائے گی یہ بھی کمیٹی طے کرے گی۔
کمیٹی طبی عملے اور ایئرپورٹ عملے کی ٹریننگ پر کام بھی کرے گی۔
کمیٹی میں بارڈر ہیلتھ سروسز ، یونیسیف اور عالمی ادارہ صحت کے ارکان شامل ہیں جبکہ جلد ، میڈیسن ، مائیکروبیالوجی کے سینئرپروفیسرز بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔
علاوہ ازیں ڈی جی ہیلتھ پنجاب اور ریسکیو 1122 کے رکن بھی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔