جمعہ, نومبر 22, 2024

پی ٹی آئی آئینی ترامیم کے حق میں ووٹ نہیں دیگی: ولید اقبال

اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ولید اقبال کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی آئینی ترامیم کے حق میں ووٹ نہیں دے گی، یہ ترامیم پورے نظام پر حملہ ہیں۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ولید اقبال نے کہا کہ حکومت پارلیمنٹ کو بلڈوز کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوئی ابہام نہیں کہ حکومت اپنے اقتدار کو طول دینے کے لیے ترامیم تجویز کر رہی ہے، حیرت ہے کہ پیپلز پارٹی ترامیم پر ن لیگ کے ساتھ کھڑی ہے۔ولید اقبال کا کہنا ہے کہ مجوزہ آئینی ترامیم عوام کے لیے نہیں ہیں، اس سے مہنگائی میں کوئی کمی نہیں ہو گی۔
پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ یہ آئینی ترامیم ہم نے اب تک نہیں دیکھیں، وفاقی کابینہ ارکان نے بھی مسودہ نہیں دیکھا، یہ آئینی ترامیم عدلیہ کی آزادی پر حملہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حافظ حمداللّٰہ کی بات کی تائید کرتا ہوں، آئینی ترامیم سنجیدہ معاملہ ہے، اس پر بحث کرائی جائے۔ ولید اقبال نے یہ بھی کہا کہ ترامیم کو ملتوی نہ کرنا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ یہ ترامیم مخصوص شخصیت کے لیے ہیں۔

Related Articles

Latest Articles