پیر, نومبر 25, 2024

پی ٹی آئی احتجاج میں نفرت نظر آ رہی ہے: شازیہ مری

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ حکومت اور مظاہرین دونوں کو انتہائی لیول تک نہیں جانا چاہیے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم احتجاج کو جمہوری حق سمجھتے ہیں، پی ٹی آئی کے احتجاج میں انتشار اور نفرت نظر آ رہی ہے، آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر احتجاج کو سپورٹ کرتے ہیں۔
شازیہ مری نے کہا کہ دائرہ کار میں رہتے ہوئے احتجاج ہم نے بھی کیا ہے، پی ٹی آئی نے احتجاج کر کے لوگوں کو تکلیف پہنچائی، املاک کو نقصان پہنچایا اور انتشار پھیلایا۔
پیپلز پارٹی کی رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی میں کوئی سنجیدگی نظر نہیں آتی، یہ ملک کو نقصان پہنچانے میں لگی ہوئی ہے اور ملک کی نہیں صرف ایک شخص کی بات کر رہی ہے۔
شازیہ مری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سنجیدہ لوگ سامنے آئیں، تحریکِ انصاف غلط کر رہی ہے اور حکومت انہیں انگیج نہیں کر رہی تو وہ بھی غلط کر رہی ہے، پی ٹی آئی کو سیاسی رویہ اپنانا چاہیے اور حکومت کو بھی اپنے رویے میں لچک دکھانی چاہیے۔

Related Articles

Latest Articles