بدھ, نومبر 27, 2024

مقبول ترین

پی ٹی آئی دھرنا ایک جاری تحریک ہے:علی امین گنڈاپور

علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا دھرنا ایک جاری تحریک ہے جو عمران خان کی ہدایت تک جاری رہے گا۔

مانسہرہ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم نے اسلام آباد میں پرامن احتجاج کی اپیل کی ہے اور ہم اپنے جائز حقوق کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری جماعت کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے اور ہمیں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ڈی چوک جانے کی اجازت دی ہے۔

علی امین گنڈاپور نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے واضح کیا ہے کہ جب وہ کہیں گے تب ہی دھرنا ختم ہوگا، اس لیے یہ دھرنا ابھی جاری ہے اور عمران خان کے حکم پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے احتجاج کے دوران کئی کارکنوں کو گولیاں لگیں، سیکڑوں جان کی بازی ہار گئے اور ہزاروں کو گرفتار کیا گیا۔

متعلقہ خبریں