سیالکوٹ: پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ میں پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حق میں نہیں ہوں۔ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کے دور ان صحافی نے خواجہ آصف سے سوال کیا کہ کیا پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات ہونے چاہئیں؟خواجہ آصف نے جواب دیا کہ میں تو حق میں نہیں کہ مذاکرات ہوں۔
صحافی نے پھر سوال کیا کہ محمود خان اچکزئی کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ شروع کرنے جا رہے ہیں؟خواجہ آصف نے کہا کہ محمود خان اچکزئی کے ساتھ مذاکرات پر جو بات چل رہی ہے میں اس ٹیم کا ممبر نہیں ہوں۔
ایک اور صحافی نے سوال کیا کہ آپ سمجھتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کا کوئی مستقبل ہے؟جس کا جواب دیتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ میں کوئی جوتشی نہیں جو مجھے پتہ ہو گا۔