قومی اسمبلی میں گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو اسمبلی سے جانے سے روکا تھا۔پی ٹی آئی عمران کےلئے لڑے ضرور مگر پہلے عوام کی طرف سیکھے اور عوام کے لئے بھی کچھ کرے۔انہوں نے کہاکہ جو کچھ ہم اسمبلی میں کرتے ہیں ہمارے بچے کبھی سیاستدان نہیں بننا چاہیں گے۔ہمیں نوجوانوں کے روزگار کی فکر کرنی ہو گی۔وزیر اعلیٰ صاحب کو اپنے صوبے کے نوجوانوں کی فکر کرنی چاہئے ان کے روزگار کی فکر کرنی چاہئے۔ پی ٹی آئی کے لیڈر جیل میں ہیں،وہ کیا دھرا تو بھگت ہی رہے ہیں لیکن ساتھ ساتھ عوام بھی بھگت رہی ہے۔
بلاول نے تجویز پیش کی کہ ایسی پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے جس میں سب جماعتوں کی طرف سے نمائندگی ہو