ڈاکٹر ذاکر نائک نے پاکستان ٹوور کا علاتے کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے بیٹے شیخ فاروق نائک کے ساتھ مل کر آئندہ ماہ اکتوبر میں پاکستان کا وزٹ کریں گے۔انہوں نے وزٹ شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسلام آباد کے ساتھ ساتھ کراچی اور لاہور کا بھی دورہ کریں گے جہاں پر ان کے عوامی ،مذہبی اجتماعات سے خطابات ہوں گے۔ڈاکٹر ذاکر نائیک اس وقت ملائشیا میں رہاش پذیر ہیں انہوں نے کہاکہ پاکستان کے دورہ کرنے کا پہلے بھی سوچا مگر کورونا آ گیا جبکہ مجھے یہ بھی خطرہ تھا کہ پاکستان کے دورہ پر مجھے انڈیا میں ایجنٹ ہونے کے الزام کا سامنا کرنا پڑے گا جس سے میرا دارہ بند ہو سکتا تھا اس لئے میں نے دورہ موخر کیا تھا