پیر, نومبر 25, 2024

گنڈا پور کے خلاف مقدمہ، دہشتگردی، اقدام قتل کی دفعات شامل

لاہور: وزیراعلی کے پی علی امین گنڈا پورسمیت تین سو افراد کے خلاف لاہورمیں توڑپھوڑ کرنے پرمقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمے میں دہشتگردی ،اقدام قتل سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔
متن ایف آئی آر کے مطابق علی امین گنڈا پورنے AK-47 رائفل سے سیالکوٹ انٹر چینج پر گاڑیوں پرحملہ کیا۔ وزیراعلی کے پی تین سو افراد کے ہمراہ ون وے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آئے اورمسلح جتھے نے شہریوں کی گاڑیوں کو توڑنا شروع کردیا۔
متن میں لکھا گیا کہ علی امین گنڈاپور اور شاہد خٹک کارکنوں کو توڑپھوڑ کیلیے اکساتے رہے، بلوائیوں نے ٹول پلازہ کے کیبن، بیریرز اور سی سی ٹی وی کیمرے توڑ دیے، حملے کے دوران متعدد پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔
ایف آئی آر کے مطابق علی امین گنڈا پور اور شاہد خٹک جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرارہوگئے۔ پولیس نے وزیر اعلی کے پی سمیت تین سوافراد کیخلاف ایس ایچ او ہڈیارہ حماس حمید کی مدعیت میں تھانہ مناواں میں مقدمہ درج کرلیا۔

Related Articles

Latest Articles