منگل, نومبر 26, 2024

گوشوارے جمع نہ کرانے پر 18 اراکین اسمبلی نااہل قرار

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانے پر قومی اور صوبائی اسمبلی کے 18 اراکین کو نااہل قرار دے دیا۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 11 اور سندھ اسمبلی کے 7 اراکین کو نااہل قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق نااہل کیے جانے والے اراکین نے سال 2022-23 کے سالانہ گوشوارے جمع نہیں کرائے، گوشوارے جمع کرانے تک یہ اراکین نااہل رہیں گے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہل کیے جانے والے قومی اسمبلی کے اراکین میں خرم دستگیر، محسن نواز رانجھا، اسحٰق خان، محمد علی، کمال الدین، عصمت اللہ، سید محمود شاہ، ثمینہ مطلوب، مس نصیبہ، شمیم آرا پنور، محمود شاہ اور روبینہ عرفان شامل ہیں۔
مزید برآں سندھ اسمبلی کے7 نااہل اراکین میں عدیل احمد، حزب اللہ بوگیو، ارسلان تاج، عارف مصطفی جتوئی، علی شاہ، علی غلام اور مس طاہرہ شامل ہیں۔

Related Articles

Latest Articles