6 ستمبر یوم دفاع بھرپور جوش و جذبے سے منایا گیا۔ ملک بھر میں اس موقع پر مختلف دفاعی پروگراموں کا انعقاد کیا گیا۔ یوم دفاع کی مرکزی تقریب اس سال جی ایچ کیو میں ہوئی ۔ شہباز شریف نےبطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ علاوہ ازیں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور مسلح افواج کےباقی اعلیٰ افسران بھی اس خصوصی تقریب میں شریک ہوئے۔یوم دفاع پرفجر کی نماز کے بعد ملک بھر میں خصوصی دعائیں کی گئیں، شہدا کے مزارات پر پھول چڑھائے گئے اور فاتحہ خوانی کی گئی۔ سرکاری و نجی اداروں،دفاتر اور سکولوں میں بھی خصوصی پروگرامزمنعقد ہوئے۔یوم دفاع منانے کا مقصد ملکی افواج کی قربانیوں،شہادیتوں کو خراج تحسین پیش کرنا بھی ہے۔فوج نے ملکی سلامتی اور بقاء اور استحکام کے لیے قربانیاں دیں۔ شہداء کو سلام پیش کیا گیا جنہوں نے جانوں کا نذرانہ دے کر کےہمیں دشمنوں سے بچایا۔