حرامانی غصے میں گھر کی کن چیزوں کو توڑتی ہیں، اہم انکشافات

کوشش کرتی ہوں بچوں کے سکول سے واپس آنے سے پہلےا پنا غصہ ختم کر لوں

لاہور:پاکستانی اداکارہ حرا مانی نے ایک وائرل انٹرویو میں بتایا کہ وہ غصے میں گھر کے دروازے اور الماریوں کے تالے توڑ دیتی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ حرا مانی کا ایک انٹرویو کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ اس کلپ میں وہ اپنے غصے کے بارے میں کھل کر بات کرتی نظر آئیں۔
حرا مانی نے کہا کہ وہ غصے میں بہت تیز ہیں، اور اس کی وجہ سے ان کے گھر کے دروازے اکثر ٹوٹے رہتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جب وہ غصے میں ہوتی ہیں تو الماریوں اور دروازوں کے تالے توڑ دیتی ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اس وجہ سے انہیں یہ چیزیں ٹھیک کرنا بھی آتا ہے۔
اداکارہ نے یہ بھی شیئر کیا کہ وہ کوشش کرتی ہیں کہ غصہ بچوں کے اسکول سے واپس آنے سے پہلے کریں۔ لیکن اگر کبھی بچوں کے سامنے انہیں یا ان کے شوہر مانی کو غصہ آ جائے تو وہ گھر سے باہر چلے جاتے ہیں۔
حرا نے مزید بتایا کہ ان دنوں ان کے شوہر مانی بہت خوش ہیں کیونکہ وہ صبح 9 بجے کام پر جاتی ہیں اور رات 10 بجے گھر لوٹتی ہیں۔ اس مصروف شیڈول کی وجہ سے ان کے گھر کے تمام دروازے اب خیریت سے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ انہیں غصہ زیادہ تر اس وقت آتا ہے جب وہ کام نہیں کر رہی ہوتیں۔ اسی لیے مانی ان سے کہتے ہیں کہ وہ کام کرتی رہیں، کیونکہ کام نہ کرنے پر وہ "عجیب عورت” بن جاتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین