حکومت کی جانب سے 17 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے ،سرکاری نوٹیفکیشن بھی جاری ہو چکا ہے
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے عمرکوٹ ضلع میں 17 اپریل کو عام تعطیل کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ تعطیل قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 213 میں ضمنی الیکشن کے سلسلے میں کی گئی ہے۔ اس بارے میں سرکاری نوٹیفکیشن بھی جاری ہو چکا ہے۔ واضح رہے کہ اس حلقے سے نواب یوسف تالپور 2024 کے عام انتخابات میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے، لیکن رواں سال فروری میں ان کا انتقال ہو گیا تھا۔
حکومت نے 17 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا
حکومت نے سرکاری نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے