نئی دہلی:بھارت نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کی، جس پر پاک فوج نے فوری اور بھرپور ردعمل دیتے ہوئے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا اور کئی بھارتی مورچوں کو نشانہ بنایا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، بھارتی اشتعال انگیزی کا یہ واقعہ 29 اور 30 اپریل کی درمیانی شب پیش آیا، جب کیانی اور منڈل سیکٹرز میں بھارتی فورسز نے بلاوجہ فائرنگ کا آغاز کیا۔
بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ میں چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا، جس پر پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیا۔ پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے مؤثر جواب سے دشمن کو خاموش کرایا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کے موثر جواب سے دشمن کے متعدد مورچے تباہ ہونے کی بھی اطلاعات ہیں، جن میں مقبوضہ کشمیر میں واقع لائن آف کنٹرول پر بھارتی چکپترا پوسٹ کو تباہ کر دیا گیا۔
اس سے قبل بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے سرحدی علاقوں کو بھی خالی کروالیا ہے اور مسلمانوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی طرف سے یہ اشتعال انگیزی اس کے جنگی جنون کی غماز ہے۔ پاک فوج ملکی سالمیت کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔
پاک فوج کا ایل او سی پر دشمن کو دندان شکن جواب، کئی بھارتی مورچے تباہ
بھارتی اشتعال انگیزی کا یہ واقعہ 29 اور 30 اپریل کی درمیانی شب پیش آیا جب کیانی اور منڈل سیکٹرز میں بھارتی فورسز نے بلاوجہ فائرنگ کی