ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ بستر پر لیٹ کر ایک گھنٹہ بھی موبائل فون استعمال کرنا نقصان دہ ہے۔ ناروے کے انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کی تحقیق کے مطابق یہ عادت نیند کی کمی کا باعث بنتی ہے اور بے خوابی کا خطرہ 59 فیصد بڑھا دیتی ہے۔ سات گھنٹے کی نیند صحت کے لیے ضروری ہے، ورنہ تھکن اور ڈپریشن جیسے مسائل ہو سکتے ہیں۔
ماہرین نے حال ہی میں دریافت کیا ہے کہ بستر پر لیٹ کر صرف ایک گھنٹہ موبائل فون استعمال کرنا بھی صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔
پاکستان سمیت پوری دنیا میں موبائل فون کا استعمال بڑھ رہا ہے، لیکن اسے مناسب حد تک رکھنا بہت ضروری ہے۔
ناروے کے انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کے ماہرین نے 45 ہزار یونیورسٹی طلبہ پر تحقیق کی اور پتا چلا کہ جو مرد اور خواتین رات کو بستر پر لیٹ کر ایک گھنٹہ بھی موبائل فون دیکھتے ہیں، ان میں بے خوابی کا خطرہ 59 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔
اس عادت کی وجہ سے انسان کی نیند کا معیار اور مقدار دونوں متاثر ہوتے ہیں۔ اس لیے اس عادت کو چھوڑ دینا بہتر ہے۔
یاد رہے کہ سات گھنٹے کی نیند لینا صحت کے لیے ضروری ہے تاکہ انسان ذہنی اور جسمانی طور پر تروتازہ رہے۔ نیند کی کمی انسان کو تھکن، ڈپریشن اور کمزوری کا شکار کر سکتی ہے





















