پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی؛ انڈیکس میں 2900 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ

بدھ کے روز اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی گئی تھی

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری دن بڑی تیزی دیکھی گئی ہے۔ انڈیکس میں 2900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوتا دکھائی دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے آخری دن نمایاں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 2900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

جمعہ کے روز جب کاروبار کا آغاز ہوا تو انڈیکس میں 1602 پوائنٹس کا مثبت اضافہ دیکھنے کو ملا، جس کے بعد 100 انڈیکس بڑھ کر 112,929 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

مارکیٹ میں یہ تیزی دن بھر برقرار رہی اور انڈیکس میں مجموعی طور پر 2924 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ہوا، جس کے ساتھ ہی مارکیٹ 114,250 پوائنٹس کی سطح تک جا پہنچی۔

یاد رہے کہ بدھ کے روز اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی گئی تھی اور انڈیکس 3545 پوائنٹس کی بھاری کمی کے ساتھ 111,326 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

گزشتہ روز یومِ مزدور کی تعطیل کے بعد آج کاروبار دوبارہ شروع ہوا تو سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ دیکھنے کو ملا اور مارکیٹ میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی، جس سے سرمایہ کاری کے رجحان میں بہتری کے اشارے ملے ہیں۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین