وہ درخت جو بارش کی آمد کی پیشگی خبر دیتے ہیں

بارش سے پہلے اس کے پتے مڑنے یا جھکنے لگتے ہیں، جو ماحولیاتی تبدیلیوں کا اشارہ ہوتا ہے

کیا آپ جانتے ہیں کچھ درخت قدرتی طور پر بارش کی آمد کا اشارہ دے سکتے ہیں؟ یہ درخت سائنسی آلات کی طرح تو نہیں، لیکن فضا میں تبدیلی کو محسوس کرکے اپنے انداز میں موسم کا حال بتاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کچھ درخت ایسے ہوتے ہیں جو موسم کی تبدیلی، خاص طور پر بارش کے قریب آنے کی پیش گوئی کرنے کی قدرتی صلاحیت رکھتے ہیں۔

اگرچہ یہ پیشگوئی سائنسی اعتبار سے "درست پیش گوئی” نہیں کہلاتی، لیکن ان درختوں میں قدرتی حساسیت پائی جاتی ہے جو بارش سے پہلے کے ماحولیاتی عوامل جیسے ہوا میں نمی اور فضائی دباؤ میں تبدیلی پر ردِعمل دیتے ہیں۔

1. صنوبر (Clusia rosea)
یہ درخت بارش کی پیشگوئی کرنے والے مشہور درختوں میں شمار ہوتا ہے۔ بارش سے پہلے اس کے پتے مڑنے یا جھکنے لگتے ہیں، جو ماحولیاتی تبدیلیوں کا اشارہ ہوتا ہے۔

ایسا کیوں ہوتا ہے؟
اس کی دو بڑی وجوہات ہیں: پہلی، فضا میں نمی میں اضافہ، جو پودے کے پتوں پر اثر انداز ہوتا ہے۔ دوسری، فضائی دباؤ میں کمی یا تبدیلی، جسے درخت کے خلیے محسوس کرتے ہیں اور اس کے نتیجے میں پتے یا شاخیں ردعمل دیتی ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ صنوبر کی ایک قسم کو مغربی دنیا میں کرسمس ٹری کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

2. ٹیکساس سیج (Leucophyllum frutescens)
یہ درخت بارش سے کچھ دن یا گھنٹے پہلے جامنی رنگ کے پھول نکالتا ہے۔ یہ قدرتی نظام درخت کے لیے نمی اور دباؤ کے بدلتے حالات کا جواب ہوتا ہے اور بارش کے آنے کی علامت بن جاتا ہے۔

3. چھوئی موئی (Mimosa pudica)
یہ ننھا سا پودا بھی بارش سے پہلے ردِعمل ظاہر کرتا ہے۔ جیسے ہی ہوا میں نمی بڑھتی ہے یا روشنی میں تبدیلی آتی ہے، اس کے پتے خودبخود بند ہو جاتے ہیں، جو ایک دلچسپ قدرتی عمل ہے۔

ان درختوں کی یہ خصوصیات اس بات کا ثبوت ہیں کہ قدرتی نظام میں ایسے حیرت انگیز سینسر موجود ہیں جو سادہ آنکھ سے دیکھے جا سکتے ہیں۔ یہ درخت ہمیں قدرت کی زبان میں موسم کی خبر دینے کی خوبصورت کوشش کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

مقبول ترین