80 سالہ خاتون چھٹی منزل سے گر کر بھی زندہ بچ گئیں

یہ واقعہ روس کے شہر یکاترنبرگ میں پیش آیا

روس میں ایک دلچسپ اور حیران کن واقعہ پیش آیا، جہاں 80 سالہ خاتون چھٹی منزل سے گر کر بھی زندہ بچ گئیں۔

یہ واقعہ روس کے شہر یکاترنبرگ میں پیش آیا۔ 80 سالہ خاتون اپنی چھٹی منزل کی کھڑکیاں صاف کر رہی تھیں کہ اچانک وہ نیچے گر گئیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دکھایا گیا کہ خاتون اپارٹمنٹ کی کھڑکی سے نیچے گر کر ایک گاڑی کی چھت پر جا پہنچی۔

یہ واقعہ گزشتہ جمعرات کو پیش آیا، اور خاتون کی گراوٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ مگر سب سے حیرت کی بات یہ تھی کہ گاڑی کی چھت پر گرنے کے فوراً بعد خاتون نے اپنی حالت سنبھالی اور کھڑی ہو گئیں۔

خاتون کا اس طرح گرنا بہت خطرناک لگ رہا تھا، مگر وہ معجزانہ طور پر بچ گئیں۔ اس کے بعد خاتون نے ایک پڑوسی کو مدد کے لیے پکارا، جس نے انہیں مقامی اسپتال پہنچایا تاکہ ان کی صحت کا معائنہ کیا جا سکے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین