1972 میں سیارہ زہرہ کی طرف بھیجا گیا سوویت یونین کا مشن "Kosmos 482” زمین پر واپس آ رہا ہے، اور یہ 10 مئی کے قریب کسی وقت گرنے والا ہے۔
یہ مشن سوویت یونین نے 1972 میں سیارہ زہرہ کے ماحول کا مطالعہ کرنے کے لیے بھیجا تھا، لیکن راکٹ کی خرابی کے باعث یہ خلا میں چکر لگانے پر مجبور ہو گیا۔ اب، تقریباً 53 سال بعد، یہ خلائی مشن زمین کی طرف واپس آ رہا ہے، اور کوئی نہیں جانتا کہ یہ کہاں گرے گا۔
نیدرلینڈ کی ڈیلفٹ ٹیکنیکل یونیورسٹی کے ماہر مارکو لینگ بروک نے بتایا کہ چونکہ یہ خلائی جہاز زہرہ کے ماحول میں داخل ہونے سے بچنے کے لیے بنایا گیا تھا، اس لیے ممکن ہے کہ یہ زمین کے ماحول میں دوبارہ داخل ہونے پر بھی فعال ہو، اور جب یہ زمین پر گرے گا تو اس کا اثر شہابِ ثاقب کی طرح محسوس ہو سکتا ہے۔
مختلف ماہرین نے کہا کہ خطرہ کم ہے لیکن پھر بھی موجود ہے۔ نیدرلینڈ کے سیٹلائٹ ٹریکر رالف وینڈیبرگ نے اس مشن سے متعلق تصاویر حاصل کی ہیں، جو اس بات کی تصدیق کرتی ہیں کہ یہ ابھی زمین کے مدار میں موجود ہے۔