ویرات کوہلی نے آئی پی ایل کے حالیہ سیزن میں ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے تاریخ رقم کی۔ وہ 8 سیزن میں 500 سے زائد رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے آئی پی ایل میں ایک اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے چنئی سپر کنگز کے خلاف رائل چیلنجرز بنگلورو کی طرف سے کھیلتے ہوئے 33 گیندوں پر 62 رنز بنائے اور اس سیزن میں اورنج کیپ کی طرف اپنی گرفت مزید مضبوط کر لی۔ ویرات کوہلی اب تک موجودہ سیزن میں 505 رنز بنا چکے ہیں، اور ان کی اوسط 63.13 ہے۔
چنئی کے ساتھ اس دلچسپ مقابلے میں بنگلورو نے 2 رنز سے فتح حاصل کی، اور یہ چنئی کے خلاف بنگلورو کی دوسری جیت تھی۔ اس کے ساتھ ہی، ڈیوڈ وارنر 7 سیزن میں 500 رنز بنا کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
ویرات کوہلی نے 2011 میں 557 رنز، 2013 میں 634، 2015 میں 505 اور 2016 میں ریکارڈ 937 رنز بنائے تھے۔ اس کے علاوہ 2018 میں 530، 2023 میں 639 اور 2024 میں 741 رنز کا بھی ان کے نام ہے۔