عوام کیلئے بڑی خوشخبری، عیدالاضحی پر 10 چھٹیاں ہوں گی

عوام کیلئے بڑی خوشخبری، حکومت نے عیدالاضحی پر 10 چھٹیوں کی منظوری دے دی

عوام کیلئے بڑی خوشخبری، حکومت نے عیدالاضحی پر 10 چھٹیوں کی منظوری دے دی
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیشی حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر عوام کو بڑی خوشخبری دیتے ہوئے 10 دن کی تعطیلات کی منظوری دے دی ہے۔
چیف ایڈوائزر کے پریس سیکریٹری شفیق الاسلام نے اپنے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ پر بتایا کہ کابینہ کی منظوری کے بعد 10 دن کی سرکاری چھٹیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس طویل تعطیلاتی دورانیے کے باعث دفاتر 17 مئی اور 24 مئی (ہفتے کے دن) کھلے رہیں گے تاکہ سرکاری کام متاثر نہ ہوں۔
اس کے علاوہ مشاورتی کونسل نے اجلاس میں سائبر سیکیورٹی سے متعلق "سائبر شروکھا آردیش 2025” کے مسودے کی بھی منظوری دے دی ہے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین