منہاج القرآن میں قائم گوشہ درود میں8کھرب سے زائد درود پاک پڑھا گیا

ماہ اپریل میں 88کروڑ 37لاکھ 9ہزار 3سو 20مرتبہ درود پاک پڑھا گیا، علامہ لطیف مدنی

لاہور:منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ میں قائم گوشہ درود میں ماہ اپریل 2025ء کے ایک ماہ میں 88کروڑ 37لاکھ 9ہزار 3سو 20مرتبہ درود پاک پڑھا گیا اور سرور کائنات حضور نبی اکرمؐ کی بارگاہ میں پیش کیا گیا۔ گوشہ درود شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 2005ء میں قائم کیا جہاں 21رکنی جماعت روزہ کے ساتھ حضور نبی اکرمؐ کی بارگاہ میں درود پاک پیش کرتی رہتی ہے۔ یہ 21 رکنی جماعت 10دن کے نفلی اعتکاف بیٹھتی ہے۔ ہر دس دن بعد ایک نئی 21رکنی جماعت گوشہ درود کا حصہ بن جاتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 2005ء سے قائم اس گوشہ درود میں اب تک 8کھرب 1ارب 97 کروڑ 80 لاکھ 897سو 77 مرتبہ درود پاک پڑھا گیا۔ گوشہ درود عالم اسلام کے عظیم صوفی بزرگ مولانا روم کے مزار کی طرز پر تعمیر کیا گیاجو فن تعمیر تعمیراتی حسن سے مالا مال سٹیٹ آف دی آرٹ عمارت ہے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں قائم مرکزی گوشہ درود کی ذیلی شاخیں حلقہ درود کہلاتی ہیں۔پاکستان کے تمام شہروں میں حلقہ درود یونین کونسل کی سطح پر قائم ہے ۔ان حلقہ درود میں محافل درود منعقد کی جاتی ہیں اور پڑھا جانے والا درود مرکزی گوشہ درود میں پڑھے جانے والے درود پاک کی تعداد میں شامل کر لیا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین