پاک بھارت کشیدگی، پی ایس ایل کے میچز دبئی منتقل

غیر ملکی کھلاڑیوں کو فوری طور پر روانہ کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں

پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے بقیہ میچز اب دبئی میں کھیلے جائیں گے، جبکہ غیر ملکی کھلاڑیوں کو فوری طور پر روانہ کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدہ صورتحال کے پیش نظر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کے باقی میچز کو دبئی منتقل کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پی ایس ایل ایکس کے جتنے بھی باقی میچز ہیں، وہ اب متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کھیلے جائیں گے۔

اس فیصلے کے فوراً بعد تمام غیر ملکی کھلاڑیوں کو چند گھنٹوں کے اندر دبئی روانہ کرنے کی تیاری کی جا چکی ہے، اور یہ طے کیا گیا ہے کہ بقیہ میچز 6 دن کے بعد دوبارہ شروع کیے جائیں گے۔اس سے پہلے پی سی بی نے پی ایس ایل کے میچز دبئی یا دوحا منتقل کرنے پر غور کیا تھا، لیکن اب دبئی کو فائنل مقام کے طور پر منتخب کر لیا گیا ہے۔

کراچی کنگز بمقابلہ پشاور زلمی، لاہور قلندرز بمقابلہ پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز، اور ملتان سلطان بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچز کو دوبارہ شیڈول کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ کوالیفائر، ایلیمنیٹر 1، ایلیمنیٹر 2 اور فائنل کے اہم میچز بھی نئے شیڈول کے مطابق دبئی میں منعقد ہوں گے۔پی سی بی نے اعلان کیا ہے کہ میچز کے نئے شیڈول، تاریخیں اور مقامات کی مکمل تفصیلات جلد جاری کر دی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین