خواتین فٹبال میں نئی تاریخ رقم، میگن کیمبل کا طویل ترین تھرو

31 سالہ میگن نے فٹبال کو 37.55 میٹر (123 فٹ 2 انچ) کی دوری تک پھینکا

آئرلینڈ کی فٹبالر میگن کیمبل نے دنیا بھر کی خواتین کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے فٹبال کو سب سے زیادہ فاصلے تک پھینکنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے، جس میں ان کی قدرتی صلاحیت نے اہم کردار ادا کیا۔

آئرلینڈ کی خاتون فٹبالر میگن کیمبل نے حال ہی میں خواتین فٹبال میں طویل ترین فاصلے تک فٹبال کو ہاتھوں سے پھینکنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ 31 سالہ میگن نے فٹبال کو 37.55 میٹر (123 فٹ 2 انچ) کی دوری تک پھینکا اور یوں گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا، جو کہ اس سے پہلے 35 میٹر کے فاصلے کا تھا۔

میگن کیمبل کا تعلق کلب ’لندن سٹی لائنیسز‘ (London City Lionesses) سے ہے۔ یہ ریکارڈ خواتین فٹبال میں اب تک کی سب سے طویل تھرو اِن (Throw-in) کا ہے جو کہ 37.55 میٹر تک پہنچ چکا ہے۔

میگن کیمبل نے بتایا کہ یہ صلاحیت ان کے اندر قدرتی طور پر موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب وہ 12 یا 13 سال کی تھیں اور لڑکوں کی ٹیم میں کھیلتی تھیں تو ان کا تھرو ان دوسرے لڑکوں سے بھی زیادہ طویل ہوتا تھا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے اس حوالے سے کبھی کوئی خاص تربیت نہیں لی بلکہ ان کے بازوؤں کی غیر معمولی لچک (Hypermobility) کی وجہ سے وہ فٹبال کو اتنی دور تک پھینکنے کے قابل ہیں۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین