ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے نور خان ایئربیس چکلالہ کے قریب حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔
ترجمان پاک فوج نے رات گئے مختصر بریفنگ میں بتایا کہ بھارت نے اب سے کچھ دیر قبل اپنے طیاروں سے فضا سے زمین پر میزائل داغے ہیں، نور خان بیس، مرید بیس اور شورکوٹ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اب تک کے اطلاعات کے مطابق ایئرفورس کے تمام طیارے اور اثاثے محفوظ ہیں۔