فیصل آباد:تحریک منہاج القرآن کے مرکزی ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے پریس کانفرنس میں منہاج القران اسلامک سنٹر گلفشاں کالونی تنازعہ کا پس منظر بیان کرتے ہوئے کہا کہ 1984سے مسجد موجود ہے مسجد کا افتتاح 1984میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری صاحب نے اپنے دست مبارک سے کیا 1992سے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں باقائدہ رجسٹرڈ ہے۔
تحفیظ القران کا شعبہ قائم ہے ،2023 میں حکومت پاکستان سے بذریعہ نظام المدارس بورڈ منہاج القرآن نوری جامع مسجد اور مدرسہ رجسٹرڈ ہے ،ملحقہ اداروں منہاج القرآن گرلز ہائی سکول اور سٹاف کیلئے رہائشی کوارٹرز وغیرہ کی رجسٹریاں FDA میں منہاج القران کے نام ہیں ،مندرجہ بالا تمام سرکاری دستاویزات، ریکارڈ ، سرٹیفکیٹس بطور ثبوت موجود ہیں ( پریس کانفرنس میں دکھائے گئے)چند دن پہلے ہمارے مرکز نے منہاج القرآن اسلامک سینٹر میں انتظامی تبدیلی کی اور دو افراد کو تبدیل کیا جو منتظم تھے،اس کی رسمی تقریب میں ناظم اعلیٰ خود موجود ہیں تبدیل کئے گئے منتظمین نے MPA کے ساتھ مل کر سازش کی اور اچانک جمعہ کے اجتماع میں منہاج القران اور سربراہ کے خلاف اشتعال انگیز گفتگو کی ہمارے کارکنان کو کھلے عام دھمکیاں دیں گئیں
(1 ) اگر کسی کارکن کو نقصان پہنچا تو رانا رزاق MPA اور اس کے گماشتے ذمہ دار ہوں گے 2 انتظامیہ ہمارے کارکنان اور اداروں کا تحفظ یقینی بنائے ،(3 ) کارکنان پر بے بنیاد ایف ائی ار کروانے کیلئے غیر قانونی اثر و رسوخ کا استعمال روکا جائے ۔ (4 )ہم پرامن اور قانون پسند شہری ہیں اور قانون کو کبھی ہاتھ میں نہیں لیں گے ۔ (5 ) ہم اس کی غنڈہ گردی، مذہبی منافرت اور قتل کی دھمکیوں پر قانونی کاروائی چاہتے ہیں ۔ہماری درخواست ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اس MPA کے خلاف قانونی کارروائی کریں ،(6) ملزمان کی جعلسازی کیخلاف کورٹ آرڈرز کے باوجود FIR نہیں ہو رہی وہ FiR درج کرکے ملزمان کو گرفتار کیا جائے ۔(7)پہلے مرحلے میں ڈویژن فیصل اباد میں تمام تحصیل ہیڈ کوارٹرز پر پرامن احتجاج ریکارڈ کروائیں گے، اگر یہ ظلم اور بدمعاشی کا سلسلہ بند نہ ہوا تو احتجاج کا دائرہ پورے پنجاب میں پھیلا دیا جائے گا ۔( 8 ) ہم اپنے اداروں پر قبضہ کسی صورت قبول نہیں کریں گے اور اپنے اداروں کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ہمارا سوال ہے؟ کیا انتظامیہ اور حکومت نے پرامن شہریوں کو غنڈوں ، قبضہ گروپ اور شر پسندوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے ؟ آج معاشرے کے تمام پرامن طبقات بلا لحاظ مسلک و جماعت اس شر پسند کی مذمت کر رہے ہیں پورا معاشرہ اس کی شر پسندی پر سراپا احتجاج ہے۔
اسے بھی پڑھیں: پاکستان عوامی تحریک اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام شیخوپورہ میں فیملی فیسٹیول
اس موقع پرمحمدمیرآصف اکبر ناظم نظام المدارس پاکستان،میاں کاشف محمود صدرپاکستان عوامی تحریک فیصل آباد،خالد محمود رندھاوا صدرTMQ،رانا رب نواز انجم ڈویژن صدرPAT،خالد مصطفوی ایڈووکیٹ ناظم TMQ،رانا غضنفر علی جنرل سیکرٹری ڈویژن PATاورضلعی عہدیدران تحریک منہاج القرآن فیصل آبادبھی موجودتھے۔





















