سیلاب متاثرین کومحفوظ چھت فراہم کرنے کیلئے محکمہ تعلیم کے سکول کھول دئیے گئے ہیں،مزمل محمود

تعلیمی سرگرمیاں متاثر نہیں ہونے دیں گے، متاثرہ سکول جلد بحال کئے جائیں گے،خالد نذیر وٹو سیکرٹری سکول ایجوکیشن

رپورٹ:فیصل علوی میٹرک سکینڈ اینول 2025 کے امتحانات ری شیڈول کردئیے گئے ہیں، لاہور بورڈ سمیت پنجاب کے میٹرک سکینڈ اینول کے متحانات کا آغاز اب 10 ستمبر کی بجائے 29 ستمبر سے ہو گا،چیئرمین ٹاسک فورس برائے ایجوکیشن
(رپورٹ۔فیصل علوی) چیئرمین ٹاسک فورس برائے ایجوکیشن و امتحانی اصلاحات مزمل محمودکاکہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کومحفوظ چھت فراہم کرنے کیلئے محکمہ تعلیم کے سکول کھول دئیے گئے ہیں، سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی امداد کیلئے محکمہ تعلیم پنجاب کی کاوشیں جاری ہیں،ان خیالات کااظہار انہوں نے پتوکی ہیڈ بلوکی میں قائم کئے گئے میڈیکل کیمپ کے دورے اور انتظامات کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کے ہمراہ سیکرٹری سکولز ایجوکیشن خالد نذیر وٹو، بیرسٹر رانا خضر حیات ودیگر اعلیٰ حکام بھی تھے۔مزمل محمود نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ٹاسک فورس برائے ایجوکیشن مزمل محمودنے کہا کہ صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی خصوصی ہدایت پر قائم کردہ گورنمنٹ پرائمری سکول ہیڈ بلوکی کے میڈیکل کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کو علاج اور ادویات کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
تعلیمی سرگرمیاں متاثر نہیں ہونے دیں گے، متاثرہ سکول جلد بحال کئے جائیں گے،خالد نذیر وٹو سیکرٹری سکول ایجوکیشن

وزیراعلیٰ پنجاب کے واضح احکامات ہیں کہ حکومت سیلاب متاثرین کو ہر ممکن بنیادی سہولیات فراہم کرے۔ وزیر تعلیم پنجاب اپنی قیادت میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو متاثرہ خاندانوں کی خدمت کیلئے دن رات سرگرم رکھے ہوئے ہیں۔ان کاکہنا تھا کہ وزیر تعلیم کی ہدایت پر محکمہ تعلیم کے اسکول متاثرین کیلئے کھول دئیے گئے ہیں تاکہ انہیں محفوظ چھت میسر آ سکے۔ اساتذہ اور محکمانہ عملہ حقیقی معنوں میں فرنٹ لائن سپاہی ہیں جو دکھی بہن بھائیوں کی خدمت میں بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔محکمہ تعلیم سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی خدمت میں پیش پیش ہے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری سکول ایجوکیشن خالد نذیر وٹونے اعلان کیا کہ سیلاب سے متاثرہ سکولوں کو جلد بحال کیا جائے گا اور بے گھر ہونے والے بچوں کو متبادل سکولوں میں منتقل کر کے ان کی تعلیم متاثر نہیں ہونے دی جائے گی۔ اس حوالے سے تمام اضلاع کے افسران کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کی اولین ترجیح متاثرہ خاندانوں کو فوری طبی امداد، تعلیم اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کمی نہیں آنے دی جائے گی۔دریں اثناء لاہور تعلیمی بورڈ میں چیئرمین وزیراعلی ٹاسک کمیٹی برائے امتحانات مزمل محمود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ لاہور تعلیمی بورڈ کے میٹرک سکینڈ اینول 2025 کے متحانات ری شیڈول کردیا گیا ہے۔پریس کانفرنس میں ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نعمان جمیل، سیکرٹری لاہور بورڈ رضوان نذیر اور کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمن بھی شریک ہوئے۔مزمل محمود کاکہناتھاکہ لاہور بورڈ سمیت پنجاب کے میٹرک سکینڈ اینول کے متحانات کا آغاز اب 10 ستمبر کی بجائے 29 ستمبر سے ہو گا پنجاب کے کئی حصوں میں سیلاب اور مسلسل بارشوں کے پیش نظر یہ امتحانات تقریباً تین ہفتوں کیلئے ملتوی کر دیئے گئے ہیں نئی ڈیٹ شیٹ کچھ دن میں جاری کر دی جائے گی چیئرمین وزیراعلی ٹاسک کمیٹی برائے امتحانات مزمل محمود نے مزید بتایا کہ میٹرک سیکنڈ اینول امتحان ری شیڈول ہونے کی وجہ سے میٹرک سیکنڈ اینول اور انٹرمیڈیت پارٹ ٹو کا رزلٹ متاثر نہیں ہوگا سیلاب اور بارشوں کے پیش نظر پنجاب بورڈز کے 113 سینٹرز متاثر ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین