چکوال :منہاجین چکوال کے زیر اہتمام ایک پُروقار اجلاس منعقد ہوا جس میں خصوصی شرکت صدر منہاجینز فورم محمد شاہد لطیف نے کی۔ اجلاس میں منہاج القران انٹرنیشنل کے جاری اور آئندہ منصوبہ جات، تنظیمی لائحہ عمل اور مختلف تحریکی امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محمد شاہد لطیف نے کہا کہ منہاج القران انٹرنیشنل دنیا بھر میں امن، محبت اور علم کے فروغ کے لئے ایک مثالی کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قیادت میں اس تحریک نے نوجوانوں کو ایک مثبت سوچ اور عملی جدوجہد کا راستہ دکھایا ہے۔ آج ہمیں بطور کارکن یہ عہد کرنا ہوگا کہ ہم اس مشن کو گھروں، اداروں اور معاشرے تک پہنچانے میں اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کریں۔

اجلاس میں مقامی عہدیداران اور کارکنان نے اپنی تجاویز اور آراء بھی پیش کیں جبکہ مختلف شعبہ جات کی کارکردگی پر تفصیلی رپورٹ دی گئی۔
اجلاس کے اختتام پر چیئرمین سپریم کونسل محترم ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ اس موقع پر شرکاء نے ان کی درازی عمر اور صحت و تندرستی کے لئے دعا کی اور تحریک کے روشن مستقبل کے عزم کا اعادہ کیا۔





















