جماعت اسلامی نے یکم ستمبر سے احتجاجی تحریک کے دوسرے مرحلے کا اعلان کر دیا

حافظ نعیم الرحمان نے میڈیا سے اپنی گفتگو میں کہاکہ’’حق دو عوام کو‘‘ کامیاب تحریک رہی ہے۔اب یکم ستمبر سے اس کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو جائینگے۔اس تحریک کو پورے ملک میں منظم انداز میں پھیلائیں گے۔نواجوانوں پر خصوصی توجہ دے کر تحریک میں شمولیت کےلئے رضا مند کریں گے،خواتین کو تحریک کا ممبر بنانے کےلئے بھی ہماری بہنیں محنت کری گی۔

امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ عوام کو بتانا چاہتا ہوں کہ جماعت اسلامی ہی ہے جو آپ کے حق کےلئے کھڑی ہوئی ہے ہم نے زور و شور سے تحریک چلائی اور کامیاب رہی اب اس کے دوسرے فیز کو بھی آپ سب کے تعاون سے کامیاب بنائیں گے۔ہم ہر کسی کو تحریک میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں کہ وہ ہمارے ساتھ چلیں تا کہ عوام کے مسائل حل ہو سکیں۔

حافظ نعیم الرحمان کاکہنا تھا کہ بدھ کی ہماری ہڑتال ہر طرح سے اپنے مطالبات منوانے میں کامیاب رہی۔ہم نے عوام میں پر امن رہ کر سیاسی جدوجہد کرنے کا رجحان بڑھانا ہے تا کہ کسی نقصان کے بغیرمسائل کا حل نکل سکے۔ان کا کہنا تھا کہ سیاسی پارٹیاں اپنے مفاد کے پیچھے جوڑ توڑ والی سیاست کرتی ہیں لیکن ہم عوام کی سیاست کو فروغ دے رہے ہیں۔فیملی لمیٹڈ سیاست عوام کےلئے کچھ نہیں کر سکتی اور عوام کو ان خاندانوں سے کوئی توقعات نہیں

متعلقہ خبریں

مقبول ترین