کملا ہیرس کے دوران خطاب فلسطینیوں کےلئے احتجاجی نعرے

جارجیا میں امریکی صدارتی انتخابات کے سلسلے میں ڈیموکریٹ کی صدارتی امیدوار اور نائب صدر کملا ہیرس کے جلسے سے خطاب کے دوران ہی فلسطینیوں نے حق میں نعرے لگ گئے۔مظاہرین کے جنگ بندی اور فلسطین کی آزادی کےلئے نعرے لگائے اور خطاب کے دوران خلل ڈالا جس پر تنگ آ کر کملا ہیرس کو خطاب روکنا پڑا ۔انہوں نے احتجاجی مظاہرین سے اپیل کی کہ نعرے لگانا بند کریں

کملا ہیرس کا کہنا تھا کہ جوبائیڈن انتظامیہ نے غزہ جنگ کےلئے بہت کوششیں کیں ہیں اور اب تک مسلسل اس پر کام جاری ہے۔ہم جنگ بندی معاہدہ کروانے کےلئے پوری کوشش کر رہے ہیں

انہوں نے کہاکہ حامیوں سے گزارش ہے کہ انتخابات کے حوالے سے کئے جانے والے سروے پر بالکل بھی توجہ نہ دیں بلکہ اپنے کام پر مرکوز رہیں۔

حالیہ اپسوس اور رائٹرز کے انتخابات کے حوالے سے کئے جانے والے سروے میںڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کے بہت واضح امکانات ہیں۔اب تک کے سروے میں بھی ٹرمپ کو41فی صد ووٹرز کی حمایت رکھتے ہیں جبکہ کملا ہیرس کو سروے کے نتائج میں ٹرمپ پر صرف ایک فی صد ہی برتری حاصل ہو سکی ہے

متعلقہ خبریں

مقبول ترین