ریاست کو نہ ماننے والے دہشتگرد ہیں:وزیر داخلہ

وزیر داخلہ محسن نقوی نےکہاہے کہ جو ریاست کی رٹ کو تسلیم کریں گے ان کو سر پر پٹھائیں گے مگر جو ریاست کو نہیں مانتے وہ دہشتگرد ہیںان کےلئے دوسرا بندوبست بھی موجود ہے۔

بلوچستان معاملے پر سینیٹ میں دوران بحث کہا کہ پارلیمنٹ ہی سپریم ہے۔نیشنل ایکشن پلان کو اپیکس کمیٹی ریویو کرتی ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں انسداد دہشتگردی کارروائیوں کےلئے8ارب روپے رکھے ہیں۔وفاق سے افسران جلد بلوچستان پہنچ جائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ26اگست کی کارروائی دو سے تین گروپوں نے مل کر کی ہے۔یہ واقعہ اسلام آباد میں میں ہونے والی ایس سی او کانفرنس کو خراب کرنے کا پلان ہے۔جو بھی بندوق اٹھائے گا اس سے حساب لیں گے
انہوں نے کہاکہ ہمارا ایس سی او کانفرنس کی میزبانی کرنا بہت سے لوگوں کو اچھا نہیں لگ رہا تمام پہلوئوں پر نظر ہے۔جتنی موضی کوشش کرلیں ایس سی او کانفرنس ہو گی اور ہم میزبانی کے فرائض انجام دیں گے

متعلقہ خبریں

مقبول ترین