پاکستان کے خلاف بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کی ہرزہ سرائی

بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ بلا تعطل بات چیت کا دور اب نہیں ہے یہ دور ختم ہو چکا ہے۔انہوں نے راجیو سیکری کی کتاب کے اجرا کے موقع پر منعقدہ تقریب کے دوران پاکستان سے تعلقات کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی ۔ان کا کہنا تھا کہ کو کچھ اقدامات کئے جاتے ہیں تو ان کے کچھ نہ کچھ نتائج بھی ہوتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ کشمیر کا معاملہ تو ختم ہو گیا ہے۔میں کہتا ہوں کے آرٹیکل370 سے کشمیر کا جو معاملہ تھا وہ ختم ہو چکا۔پاکستان سے کس قسم کے تعلقات ہونے چائیں ہم اس پر غور کیوں کرتے رہیں ہمیں اس کی ضرورت ہی کیا پڑی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم اب ردعمل دیں گے نہ کہ انتظار کرو اور ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھے رہو کی پالیسی اپنائے رکھیں گے اور اچھے یا برے حالات کی تیاری کر رکھی ہے

متعلقہ خبریں

مقبول ترین