کراچی: حکومتِ پاکستان نے 350 ارب روپے کے پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز نیلام کر دیے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ حکومت نے 350 ارب روپے مالیت کے پاکستان انوسٹمنٹ بانڈز نیلام کیے۔
سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ نیلامی میں 300 ارب روپے کے پی آئی بیز فروخت کرنے کا ہدف تھا۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل حکومتِ پاکستان نے نیلامی میں 776 ارب کے ٹی بلز فروخت کیے تھے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق نیلامی میں 3 ماہ کے 317 ارب روپے مالیت کے ٹی بلز بیچے گئے تھے جن کی کٹ آف ایلڈ 20 بیسز پوائنٹس کم ہو کر 13.70 فیصد رہی تھی۔
نیلامی میں 6 ماہ کے 167 ارب روپے مالیت کے ٹی بلز بھی بیچے گئے، 6 ماہ کے بلز کی کٹ آف ایلڈ 13.49 فیصد پر برقرار رہی۔