چیمپیئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہو گی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے حکومت کی ہدایت پر چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد کے حوالے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو جواب ارسال کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، اس خط میں پی سی بی نے بھارتی ٹیم کے دورہ پاکستان سے انکار پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس کے پیچھے موجود وجوہات کی وضاحت طلب کی ہے۔ پی سی بی نے اپنے مؤقف میں کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی منعقد ہو گی اور ہائبرڈ ماڈل کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

مزید برآں، خط میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر دیگر ممالک کی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کر سکتی ہیں تو بھارت کو کیا مسئلہ ہے؟ پی سی بی کا کہنا ہے کہ بھارت کے بغیر بھی ٹورنامنٹ کا انعقاد ممکن ہے اور اس کی جگہ کسی اور ٹیم کو مدعو کیا جا سکتا ہے۔ پی سی بی کے مطابق بھارت کی عدم شرکت کی وجوہات قابلِ فہم نہیں ہیں اور اس کے بغیر بھی چیمپئنز ٹرافی کو کامیاب بنایا جا سکتا ہے

متعلقہ خبریں

مقبول ترین