کراچی میں آئیڈیاز نمائش کا آغاز

ملک کی سب سے بڑی دفاعی نمائش آئیڈیاز کا آغاز کراچی ایکسپو سینٹر میں ہوگیا ہے۔ اس چار روزہ نمائش میں دنیا بھر سے دفاعی ماہرین اور صنعت کار شرکت کر رہے ہیں۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ یہ نمائش پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا ایک بہترین موقع ہے۔ انہوں نے شرکت کرنے والے ممالک کے مندوبین کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس فورم سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان کی معیشت بہتر سمت میں جا رہی ہے اور ملک میں سرمایہ کاری کے لیے بہت سے مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان علاقائی امن اور ترقی کے لیے پرعزم ہے۔

اس مرتبہ کی آئیڈیاز نمائش میں کئی نئے ممالک شامل ہوئے ہیں جن میں ایران، اٹلی اور برطانیہ بھی شامل ہیں۔ نمائش میں پاکستان کے دفاعی اداروں نے اپنے جدید ترین ہتھیار اور نظام پیش کیے ہیں۔ خاص طور پر پاکستانی ساختہ ٹینک حیدر اور شہپر 3 ڈرون نے سب کی توجہ حاصل کی۔

نمائش کے دوران ایک خصوصی سیمینار بھی منعقد کیا جائے گا جس میں پاکستان کی دفاعی صنعت کے امکانات پر بات کی جائے گی

متعلقہ خبریں

مقبول ترین