چیمپئنز ٹرافی: ہائبرڈ ماڈل قبول نہیں، پاکستان

بھارتی میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلی جائے گی، جس کے تحت بھارت کے میچ دبئی میں ہوں گے۔ تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین واضح طور پر آئی سی سی اور بھارتی کرکٹ بورڈ کو بتا چکے ہیں کہ چیمپئنز ٹرافی صرف پاکستان میں منعقد ہوگی اور کسی ہائبرڈ فارمولے کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

پی سی بی نے اس سلسلے میں آئی سی سی کو خط لکھ کر بھارت کے پاکستان آنے سے انکار کی تحریری وضاحت طلب کی ہے۔

بھارت کے متنازع اینکر ارناب گوسوامی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہوں نے چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر پاکستانی صحافی حافظ عمران کو اپنے پروگرام میں مدعو کیا۔ دوران گفتگو ارناب گوسوامی نے کہا کہ بھارت کرکٹ کا باس ہے اور اگر بھارتی وزیراعظم فیصلہ کریں کہ پاکستانی کرکٹ کو فنڈز نہیں دیے جائیں گے، تو پاکستان کی کرکٹ ختم ہو جائے گی

متعلقہ خبریں

مقبول ترین