پنجاب اسمبلی: تحریک انصاف پر پابندی کی قرارداد جمع کرا دی

لاہور: رکن پنجاب اسمبلی رانا محمد فیاض نے تحریک انصاف کے خلاف پابندی کی قرارداد سیکرٹری اسمبلی کے دفتر میں جمع کروا دی۔ قرارداد میں فوری طور پر تحریک انصاف پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

قرارداد کے متن کے مطابق، حالیہ عرصے میں سیاست کے نام پر ایک گروہ سماجی اقدار کو مکمل طور پر نظرانداز کرتے ہوئے انتشار پھیلانے میں مصروف ہے۔ اس گروہ کی سرگرمیوں نے معاشرتی ہم آہنگی کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

مزید کہا گیا کہ اس گروہ نے ریاست کے اہم اداروں کے خلاف خطرناک سازشیں کیں اور اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لیے ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلنے کی ناکام کوشش کی۔

قرارداد میں زور دیا گیا کہ ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے قومی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں اور ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے

متعلقہ خبریں

مقبول ترین