بیروت: اسرائیلی افواج نے جنگ بندی معاہدے کی پاسداری نہ کرتے ہوئے لبنان پر حملوں کا سلسلہ جاری رکھا، جس کے نتیجے میں مزید 78 لبنانی شہری جاں بحق ہو گئے۔
لبنانی فوج نے اسرائیل پر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان حملوں نے انسانی جانوں کے نقصان کے ساتھ خطے میں امن کے امکانات کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اسرائیلی افواج نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے مشتبہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 70 سے زائد افراد جاں بحق اور 266 زخمی ہو گئے۔ ان حملوں نے متاثرہ علاقوں میں صورتحال مزید کشیدہ کر دی ہے۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیلی کارروائیوں کے نتیجے میں لبنان میں مجموعی طور پر شہید ہونے والوں کی تعداد تقریباً 4 ہزار تک پہنچ گئی ہے، جب کہ زخمیوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ عالمی برادری نے اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے