کراچی: اداکارہ دانیہ انور نے انکشاف کیا ہے کہ وہ پاکستان کے سپر اسٹار اور سینئر اداکار ندیم بیگ کی بہو ہیں۔ یہ بات انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کے دوران تصدیق کی۔
پروگرام کے میزبان نے دانیہ انور کی اجازت سے ناظرین کو بتایا کہ وہ لیجنڈری اداکار ندیم بیگ کے خاندان کا حصہ ہیں۔ دانیہ نے اس بات کی تصدیق کی، جس کے بعد ان کے انٹرویو کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔
اداکارہ نے گفتگو کے دوران بتایا کہ وہ ندیم بیگ کے بڑے صاحبزادے فرحان ندیم کی اہلیہ ہیں۔ ان کے اس انکشاف نے مداحوں میں حیرت اور خوشی کی لہر دوڑا دی۔
ایک سوال کے جواب میں دانیہ انور نے کہا کہ حالیہ دنوں میں انہوں نے محبت کے حقیقی معنی کو سمجھا ہے اور یہ احساس ان کے لیے بہت خاص ہے