پی ٹی آئی کا 2019 کا مدارس رجسٹریشن معاہدہ درست تھا: بیرسٹر گوہر

عمران خان کی زندگی پارٹی کے لیے سب سے اہم ہے۔

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پارٹی مدارس کی رجسٹریشن کے 2019 کے معاہدے کو آج بھی درست سمجھتی ہے اور اس پر قائم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مدارس کو رجسٹرڈ کرنا ضروری ہے تاکہ وہاں جدید علوم کو بھی نصاب کا حصہ بنایا جا سکے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے انکشاف کیا کہ ڈی چوک احتجاج کے دوران لاپتا ہونے والے 200 افراد کی فہرست تیار کر لی گئی ہے، جس کی رپورٹ پارٹی کے بانی عمران خان کو دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی اس معاملے کو ہر پلیٹ فارم پر اجاگر کرے گی۔

صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیصل واوڈا کے بیانات پر وہ کوئی تبصرہ نہیں کرتے، تاہم انہوں نے پارٹی قیادت پر زور دیا کہ تمام کوششیں عمران خان کی رہائی پر مرکوز رہنی چاہئیں۔ ان کے مطابق، عمران خان کی زندگی پارٹی کے لیے سب سے اہم ہے۔

ڈی چوک احتجاج میں جانی نقصان سے متعلق سوال پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کچھ اطلاعات میں تضاد پایا جاتا ہے۔ پہلے 8 افراد کی ہلاکت کی بات کی گئی، پھر تعداد 12 تک بڑھا دی گئی، تاہم وہ تمام بیانات کور کمیٹی اور قیادت سے مشاورت کے بعد دیتے ہیں تاکہ کوئی غیر ذمے دارانہ بات نہ ہو۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین