ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے 47 ویں صدر منتخب ہو گئے

امریکا کا سنہری دور شروع ہو چکامیرا منشور سب سے پہلے امریکا ہوگا،خطاب

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے 47 ویں صدر کے طور پر عہدہ سنبھال لیا ہے۔ انہوں نے واشنگٹن ڈی سی میں کیپٹل ہل کی تاریخی عمارت میں ہونے والی ایک پروقار تقریب میں اپنے عہدے کا حلف لیا۔ چیف جسٹس جان رابرٹس نے ان سے حلف لیا، جبکہ اس سے قبل جے ڈی وینس نے نائب صدر کا حلف اٹھایا۔

ٹرمپ کی حلف برداری کے بعد، اپنے صدارتی خطاب میں انہوں نے جوبائیڈن، بل کلنٹن، جارج ڈبلیو بش اور دیگر شریک افراد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ امریکا کا سنہری دور شروع ہو چکا ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ان کا منشور سب سے پہلے امریکا ہوگا، اور ان کی قیادت میں امریکا کو دنیا میں سرفہرست اور خوشحال ملک بنائیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا بہت جلد ایک مضبوط، عظیم اور قابل فخر ملک بنے گا، اور اس کی خودمختاری بھی مضبوط کی جائے گی۔ ان کے مطابق، امریکا کی ترقی کی بدولت دنیا میں دوبارہ عزت کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔

حلف برداری سے قبل، ری پبلکن پارٹی کے ٹرمپ وائٹ ہاؤس پہنچے، جہاں انہوں نے اپنی اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ اس تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر سابق امریکی صدور باراک اوباما، جارج ڈبلیو بش، بل کلنٹن اور ان کی بیگمات سمیت اہم شخصیات موجود تھیں۔ تقریب میں شریک افراد نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ تالیاں بجا کر خوشی کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین