لاہور:لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسم سے متعلق خوشخبری آ گئی ہے۔ جو لوگ سردیوں میں بادلوں اور ہلکی بارش سے لطف اندوز ہونا پسند کرتے ہیں، ان کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آج اور کل پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بادل چھائے رہیں گے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسم ابر آلود رہے گا۔ گجرانوالہ، راولپنڈی اور پوٹھوہار ڈویژن میں ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے، جبکہ لاہور سمیت دیگر اضلاع میں بادل تو ہوں گے، لیکن بارش کے امکانات کم ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بادلوں کا یہ سلسلہ آج اور کل تک برقرار رہے گا۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
موسم کی اس تبدیلی سے سردی میں معمولی اضافہ ہوسکتا ہے، جبکہ ابر آلود موسم شہریوں کے لیے خوشگوار لمحات کا باعث بنے گا۔