جمعرات, نومبر 21, 2024

اسرائیلی نے حملے نہ روکے تو مزید تابوت بھجیں گے:حماس رہنما

حماس کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے حملے نہ روکے تو یرغمالیوں کو تابوتوں میں ہی واپس بھجیں گے۔جبکہ نیتن یاہو نے اپنی عوام سے 6یرغمالیوں کی موت پر معافی بھی مانگی ہے۔نیتن یاہو اس وقت شدید دبائو میں ہیں کیونکہ اپوزیشن کی طرف سے مسلسل احتجاج جاری ہے اور روز بروز احتجاج میں شدت آتی جا رہی ہے،جبکہ بین الاقوامی پلیٹ فارمز اور ملکوں نے بھی اسرائیل پر دبائو بڑھا دیا ہے۔برطانیہ نے تو اسرائیل کو ہتھیاروں کی سپلائی بھی معطل کی ہے
اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ہمیں فلاڈیلفیا کوریڈور کو اپنے ہاتھ میں رکھنا ہے یہ کوریڈور بہت اہم اور سٹرٹیجک لحاظ سےفائدہ مند ہے جسے اسرائیل مذاکرات میں کھونا نہیں چاہتا جبکہ حماس بھی اس علاقے یا پٹی کا کنٹرول کھونا نہیں چاہتی۔یہ پوائنٹ مذاکرات کا اہم ترین نقطہ بن چکاہے۔

جبکہ اسرائیل کے غزہ پر حملے مسلسل جاری ہیں جنین کیمپ پر بمباری میں 30افراد کے شہید ہونے کی اطلاعات ہیں۔

Related Articles

Latest Articles