اسلام آباد: سینیٹ کے اجلاس کے دوران 3 بل پیش کیے گئے جن میں سے 2 بل کثرتِ رائے سے منظور کر لیے گئے۔چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیرِ صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا۔سینیٹ کے اجلاس کے دوران وفاقی وزیر علیم خان کی جانب سے نج کاری کمیشن ترمیمی بل پیش کیا گیا۔
وفاقی وزیر علیم خان نے ایوان کو بتایا کہ بل قومی اسمبلی سے منظور ہو چکا ہے۔ سینیٹ کی جانب سے نج کاری کمیشن ترمیمی بل بھی متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔اعظم نذیر تارڑ نے ٹیلی کمیونیکشن ایپیلیٹ کورٹ بل پیش کیا۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ بل قومی اسمبلی سے منظور ہو چکا۔سینیٹ کی جانب سے ٹیلی کمیونیکشن ایپیلیٹ کورٹ بل بھی کثرتِ رائے سے منظور کر لیا گیا۔دوسری جانب سینیٹ کے اجلاس کے دوران بھنگ کنٹرول اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی بل بھی اعظم نذیر تارڑ کی جانب سے پیش کیا گیا۔
اعظم نذیر تارڑ نے ایوان کو بتایا کہ بل قومی اسمبلی سے منظور ہو چکا ہے۔سینیٹ کے اجلاس کے دوران آڈیٹر جنرل پاکستان کی 23-2022ء اور 24-2023ء کی رپورٹس پیش کی گئیں۔