وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے علماءو دیگر مذاہب کے رہنماؤں سے تعاون کرنےکا اعلان کیا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کی آگ میں دھکیلا جا رہا ہے ۔اس چنگل سے نکلنے کے لیے سب کو مل کر ہی کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ علماءو دیگر مذاہب کے رہنماؤں کی مدد سے ہم دہشتگردی کی اس آگ سے نکل سکتے ہیں۔وزیر داخلہ کی اسلام آباد میں منعقدہ پریس کانفرنس کے اہم نکات کچھ اس طرح سے ہیں کہ دہشت گردی کے خلاف متحد ہونا وقت کی ضرورت ہے اور وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سب کوقوم بننا ہوگا۔