اتوار, نومبر 24, 2024

2کروڑ 62 لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں:وزرات تعلیم

ایوان میں وزرات تعلیم کی جانب سے ایوان میں تفصیلات مہیا کی گئی ہیں جس کے مطابق5سے 9سال کی عمر کے1کروڑ سے زائد بچے، بچیاں سکول جانے سے محروم ہیں۔ان اعداد و شمار کے مطابق ان میں سے بچوںکی تعداد50 لاکھ تک جبکہ بچیوں کی تعداد 58لاکھ تک ہے۔ جبکہ 10 سے 12سال کی عمر کے50 لاکھ کی تعداد تک بچے بچیاں مشترکہ طور پر مڈل کی تعلیم حاصل نہیں کر پا رہیں ان میں سے بھی21 لاکھ بچے اور 28 لاکھ بچیاں بھی مڈل کی تعلیم سے محروم ہیں۔
ہائی سکول کے45 لاکھ طلبہ تعلیم سے محرومی کا شکا ر ہیں جن میں23 لاکھ طلبہ اور 22 لاکھ سے زائد طالبات شامل ہیں۔
ہائر سیکنڈری سکول کے طلبا 60لاکھ ہیں ان میں 30لاکھ طالب علم اور 29لاکھ طالبات شامل ہیں

Related Articles

Latest Articles